توانائی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے ایران کی گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی قطر کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت میچ کے دوران فیلڈنگ بہت اہم ہوگی ، سابق کپتان وقار یونس
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 7 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 99.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
کشیدگی کے اثرات
ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








