ثقافتی ورثہ کا تحفظ: لاہور کی عمارتوں اور شاہراہوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ثقافتی ورثہ تحفظ کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ثقافتی ورثہ کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور کی عمارتوں اور شاہراہوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریویو اجلاس ہوا، جس میں لاہور میں قدیمی اور تاریخی عمارتوں کے بحالی پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی، جاری پراجیکٹ پر پیشرفت کا تصویری جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان شرکت کرے گا، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پرانے ناموں کی بحالی

اجلاس میں لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجز کا پرانا نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری کالجز کے نام کے آگے سے یونیورسٹی کا لاحقہ ہٹا کر پرانا نام ہی لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 2011 میں لاہور میں دو نوجوان لڑکوں کے قتل میں ملوث امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس کی اصل کہانی

کانونٹ گارڈن کی تعمیر

دوران اجلاس ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں کانونٹ گارڈن بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں ایوری تھنگ آرگینک کیفے بنانے پر اتفاق ہوا، کانونٹ گارڈن میں سیمی کورڈ ایریا اور شاپس بھی بنائی جائیں گی، بائیک اور کاروں کے لئے دو منزلہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ تعمیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Peshawar High Court Returns Petition to Remove KP Chief Minister with Objections

نیو میوزیم بلاک کا منصوبہ

اجلاس میں نیو میوزیم بلاک پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی، نیو میوزیم بلاک میں ورلڈ کلاس گیلریز بنائی جائیں گی، قدیمی اسلحہ، سکے، چائنیز اور سکھ گیلری بنیں گی، نیو میوزیم بلاک میں انٹر ایکٹیو سکرین بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جھل مگسی جیپ ریلی کا آخری روز، شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی

قدیمی گزرگاہوں کی بحالی

شاہ عالم گیٹ تا رنگ محل چوک راستے کو پیدل گزرگاہ میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور کی 8 قدیمی اور تاریخی گزرگاہیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا، بھاٹی، موری، موچی، شاہ عالم، یکی، مستی، دلی گیٹ ایریاز کی اندرونی شاہی گزرگاہیں تاریخی آب و تاب کے ساتھ بحال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، مری کے ترقیاتی پروگرام کے لیے اربوں روپے کے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری

شاہی قلعے کی بحالی

اجلاس میں موچی گیٹ، اکبری گیٹ، یکی گیٹ اور مستی گیٹ کی بحالی کے پراجیکٹ پیش کیے گئے، شاہی قلعہ کی فصیل /دیوار کو قدیمی حالت میں بحال کرنے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا

صفائی اور دیکھ بھال کے اقدامات

اس کے علاوہ تاریخی عمارتوں کی صفائی اور دیکھ بھال کیلئے ستھرا پنجاب کا سپیشل ونگ بنانے کی تجویز زیر غور آئی، پرانی عمارتوں کے بیرونی حصوں کے یکساں قدیمی ڈیزائن کی بحالی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

داتا دربار کی توسیع

دوران اجلاس اندرون لاہور میں ہنرمندوں کی شناخت سے منسوب 36 کوچہ / گلیوں پر رپورٹ پیش کی گئی، داتا دربار کی توسیعی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، توسیع کے لئے 18 کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متاثرین کو مارکیٹ ریٹس پر ادائیگی کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...