ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، لاہور میں بھی بادل برستے رہے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل جم کر برسے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، 21 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ بالائی سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ مالم جبہ میں برفباری کے بعد وادی کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے عید پر بھی بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔ 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...