ایران خلیجی ممالک پر حملے کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ کی ایران پر تنقید

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جہاں ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا، وہیں اسلامی ممالک کے لیے ہمیشہ مشکلات کو بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار

علاقائی سلامتی کے اجلاس میں بیانات

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ علاقائی سلامتی کے حوالے سے عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ایران نے یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت سے لے کر عراقی معاملات میں مداخلت کو فروغ دیا ہے۔ ایران نے شام میں بشارالاسد کی حکومت کو سپورٹ کرکے جرائم میں حصہ لیا، لبنان میں سیاستدانوں کے قتل اور عراق میں سیاسی اجارہ داری حاصل کرنے کے لیے اپنے حمایت یافتہ فورسز کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب

ایران کی حمایت کا سوال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوال اٹھایا کہ اسلامی دنیا کے حوالے سے ایران کی حمایت کہاں ہے؟ ایران کھوکھلے نعرے لگاتا ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔

بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

سعودی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران خلیجی ممالک پر حملے کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اگر ایران کو یہ لگتا ہے کہ خلیجی ریاستیں ایرانی جارحیت کا جواب نہیں دے سکتیں، تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ تاہم، ہم سیاسی اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...