سونے کی فی تولہ قیمت میں 24ہزار300روپے کمی
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا
پاکستان میں سونے کی قیمت
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کمی واقع ہوئی ہے، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں کمی
ادھر چاندی کی قیمت 760 روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے، چاندی کی قیمت کم ہو کر 7,734 روپے فی تولہ ہو گئی۔








