وزیر بحری امور کا غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کیلئے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان

وزیر بحری امور کا اعلان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی کامیابی، پکتیکامیں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی، خوارج کمانڈر سمیت 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی حکام

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد جنید انوار چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ پر غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے بڑے مالیاتی مراعاتی پیکج کا اعلان کیا گیا، نئی سکیم 18 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا آدمی قرار دیدیا

مالی مراعات کی تفصیلات

اجلاس میں وزیر نے بتایا کہ ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی اور چارجز میں 60 فیصد تک کمی کی گئی ہے، جبکہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کم از کم شرط 10 فیصد سے کم کر کے 7.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کردی

اضافی رعایتیں

اس کے علاوہ بیس ڈسکاؤنٹ 5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے اور اضافی کارگو پر مزید 5 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیادہ جہاز لانے والی شپنگ لائنز کے لیے خصوصی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی

مخصوص رعایتیں

وزیر بحری امور نے بتایا کہ 50 فیصد جی آر ٹی ٹرانس شپمنٹ کارگو پر 60 فیصد فلیٹ رعایت مقرر کی گئی ہے، جبکہ بڑے کنٹینر جہازوں کو ویٹ چارجز میں 50 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔ ماحول دوست فیول استعمال کرنے والے جہازوں کے لیے اضافی 5 فیصد رعایت بھی شامل کی گئی ہے۔

اہمیت و مقصد

مزید برآں، محمد جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات کراچی پورٹس کو عالمی شپنگ کے لیے کم لاگت اور مؤثر گیٹ وے بنانے کے ہدف کے تحت کیے گئے ہیں، تاکہ ملکی اور غیر ملکی جہاز رانی میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں اور ایکسپورٹ و ٹرانس شپمنٹ کے فروغ میں مدد ملے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...