پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری

پاکستان میں 5 جی سروس کا آغاز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس کی اجراء

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا

سروسز کی دستیابی

لائسنس کے اجرا کے بعد تینوں کمپنیاں ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز کا آغاز کر سکیں گی، جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں: شازیہ مری

مرحلہ وار نفاذ

پاکستان میں جدید 5 جی ٹیکنالوجی کے عملی نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بڑی ٹیلی کام کمپنیاں مرحلہ وار سروس شروع کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح کردیا گیا

متعارف کروانے کی تاریخ

پی ٹی اے کے مطابق زونگ اور جاز آج سے ہی 5 جی سروسز کا آغاز کر دیں گی، جبکہ یوفون چند روز بعد اس سروس کو متعارف کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی بروقت مداخلت نے 14 سالہ لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی، لڑکا گرفتار

صارفین کے لیے اپڈیٹس

ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے بھی رابطے میں ہیں، اور صارفین کو جلد ہی اپنے موبائل فونز پر سافٹ ویئر اپڈیٹ کے پیغامات موصول ہوں گے تاکہ وہ 5 جی سروس سے استفادہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

پہلا مرحلہ

ابتدائی مرحلے میں 5 جی سروسز ملک کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کے اہم مقامات پر فراہم کی جائیں گی.

متوقع فوائد

ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے ڈیجیٹل سروسز، کاروبار اور آن لائن معیشت کو فروغ ملے گا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...