اگر کوئی سعودی عرب کے ساتھ عید منانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے لیکن ہر عید پر پاکستان کو اس طرح تقسیم نظر نہیں آنا چاہئے، فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سعودی عرب کے ساتھ عید منانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ چاند پاکستان میں بہرحال نظر نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانیوالوں پر10 سال کی پابندی
ریاستی سوچ پر زور
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ انفرادی سوچ کا نہیں، بلکہ مسئلہ ریاستی سوچ کا ہے۔ عرب دنیا کے ساتھ عید منانی ہے، یہ فیصلہ کر لیں، یا پھر اپنا کیلنڈر دیں، لیکن ہر عید پر پاکستان کو اس طرح تقسیم نظر نہیں آنا چاہئے۔
ٹوئٹر پر بیان
اگر کوئی سعودی عرب کے ساتھ عید منانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، چاند پاکستان میں بہرحال نظر نہیں آیا۔
مسئلہ انفرادی سوچ کا نہیں مسئلہ ریاستی سوچ کا ہے، عرب دنیا کے ساتھ عید منانی ہے یہ فیصلہ کر لیں یا پھر اپنا کیلنڈر دیں لیکن ہر عید پر پاکستان کو اس طرح تقسیم نظر نہیں آنا... https://t.co/ND1ejwaXAR— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 19, 2026








