2022 سے اب تک ملکی تاریخ کا بدترین مہنگائی کا بم عوام پر پھوڑا گیا ، وقت سے پہلے پیٹرولیم قیمتیں بڑھا کر 20 ارب روپے کمپنیوں کی جیب میں ڈالے گئے، تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی تنقید

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے پیٹرولیم قیمتیں بڑھا کر مبینہ طور پر 20 ارب روپے کمپنیوں کی جیب میں ڈالے گئے۔ مسلم لیگ (ن) ایک ہفتے میں اپنے ہی بیانیے سے پھر گئی، جس سبسڈی پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اسی پر خود 200 ارب روپے خرچ کر دیے۔ اب جب کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 115 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، حکومت کون سا بیانیہ استعمال کرے گی؟ عوامی ریلیف کا یا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ترین قصائی جس کا دعویٰ ہے کہ 20 منٹ میں بکرے کا گوشت بنا دے

مہنگائی کا بدترین دور

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022 سے اب تک پاکستان کی تاریخ کا بدترین مہنگائی کا بم عوام پر پھوڑا گیا ہے۔ حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے نام پر معیشت کو ہینڈ بریک لگا کر مفلوج کر دیا ہے۔ ڈالر کا مصنوعی ریٹ اور پیٹرولیم کمپنیوں کو دیا گیا 20 ارب روپے کا مشکوک منافع عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ عالمی بحران کے تھپیڑوں میں ڈوبتی معیشت اب کسی بڑے طوفان کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔

حکومت کی ناکام معیشتی پالیسی

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ حکومت نے بچت کے نام پر صرف عوام کا گلا گھونٹا، خود گلف اسٹریم جیٹ اور 9 کروڑ کی لینڈ کروزرز کے مزے لوٹے۔ نہ کوئی اصلاحات، نہ اخراجات میں کمی۔ سرمایہ کاری میں 44 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح (13 فیصد) پر ہے اور برآمدات میں 33 فیصد کی ہولناک کمی ہوئی ہے۔ جب مقامی سرمایہ کار کا بھروسہ اٹھ جائے اور حکمران شاہانہ طرزِ زندگی نہ چھوڑیں، تو معیشت کا یہی حال ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...