پاکستان تحریک انصاف نے آفیشل ویب سائٹ پر عدم رسائی سے متعلق وضاحت جاری کر دی
پاکستان تحریک انصاف کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ عدم رسائی سے متعلق وضاحت جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیر اعظم کا چترال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
ویب سائٹ کی حالت
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی، بلکہ ڈومین تک رسائی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ مزید واضح کیا گیا کہ پارٹی نے کسی قسم کی فروخت یا ذاتی فائدے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے دلچسپ سوال
ڈومین کی تفصیلات
پی ٹی آئی کے مطابق (insaf.pk) ڈومین پاکستان میں قائم ادارے کے زیرِ انتظام ہے، جہاں بعض انتظامی مسائل سامنے آئے ہیں، جن کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ جلد ڈومین بحال کر دیا جائے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ماضی کے برعکس اس بار ڈومین کی تجدید سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم اس معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی。
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ؛ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور
نئے ڈومین کی معلومات
متبادل کے طور پر insafpk.org کے نام سے نیا ڈومین حاصل کر لیا گیا ہے، جسے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فعال کر دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان
Dear Insafians,
First of all, I wanted to apologize for the inconvenience of official website being inaccessible.
Secondly, I owe the truth to you all. Please see relevant facts below. I will also lead a PTI Space Session to answer questions and discuss with technical folks on…
— Jibran Ilyas (@agentjay2009) March 19, 2026








