مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان کے والد کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو مشورہ
کاشف خان کا والدین کے لیے مشورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو اہم مشورے دے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دی گئیں۔
کاشف خان اور ان کی بیٹی
کاشف خان نامور کامیڈین اور معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کے والد ہیں، ربیکا کی شادی چند ماہ قبل ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ ربیکا خان کی شادی سوشل میڈیا انفلوئنسر حسین ترین سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے: بیرسٹر سیف
شادی کی منصوبہ بندی
تاہم اب کاشف خان نے ان والدین کو مشورہ دیا جو اپنی بیٹیوں کی شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی میں پیسے سمجھداری سے خرچ کریں، زیادہ تر کپڑے اور زیورات مہنگے ہیں، اب آپ آسانی سے کپڑے کرائے پر لے سکتے ہیں کیونکہ انہیں صرف ایک دن کے لیے پہننا ہوتا ہے۔
زیورات اور ایونٹس کی تجاویز
کامیڈین نے والدین کو مصنوعی زیورات خریدنے کا بھی مشورہ دیا جو کہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ کاشف خان مزید کہا کہ شیندی جیسے ایونٹ اچھے ہوتے ہیں جو صرف ایک دن میں ہی سمٹ جاتے ہیں، شادی کو انجوائے کریں لیکن پیسہ سمجھداری سے خرچ کریں۔








