پاکستان میں عید کل ہو گی یا پرسوں؟ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
چاند دیکھنے کے لیے اجلاس
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے موٹاپا ۔۔۔۔(مسکرائیے )
اجلاس کی صدارت
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں کے ساتھ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی شریک ہیں۔
چاند کی شہادتوں کا جائزہ
چاند کی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد عیدالفطر کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔








