پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا
پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 مسافر طیاروں کو ممکنہ بڑے حادثے سے بچا لیا، جو خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب پہنچ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق
خراب موسم کا اثر
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں شدید موسمی خرابی کے باعث اپنے مقررہ راستوں سے ہٹ کر ایران کی جانب بڑھ رہی تھیں، جہاں جاری صورتحال کے باعث ایئر اسپیس بند اور انتہائی حساس قرار دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف
پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور طیاروں کو بروقت متبادل ہدایات فراہم کیں۔ اس دوران طیارے ایران کی سرحد کے قریب پہنچ چکے تھے اور کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے: شرجیل میمن
رابطے میں دشواری
مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تہران ایئر ٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے کوئی مؤثر جواب موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب مشرقی روٹس بھی خراب موسم کے باعث قابلِ استعمال نہیں تھے، جس کے باعث پائلٹس نے کنٹرول ٹاور کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ
سیکٹر ویسٹ کی صورتحال
ذرائع کے مطابق سیکٹر ویسٹ، قلات سے پنجگور اور گوادر کی جانب جانے والا روٹ شدید موسم کی لپیٹ میں تھا، جہاں زیادہ تر طیارے متاثر ہو رہے تھے۔ اس نازک صورتحال میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے مہارت سے طیاروں کو محفوظ راستوں پر واپس لاتے ہوئے انہیں وار زون میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ایک ممکنہ سانحے سے بچاؤ
حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث ایک ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا اور تمام پروازوں کو بحفاظت ان کے روٹس پر واپس لایا گیا۔








