ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتےکو ہوگی
شوال کا چاند نظر نہیں آیا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید 21 مارچ ہفتے کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ستلج اینڈ بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب کے زیرِ اہتمام تقریب، جدید ٹرانسمیٹرز کی تنصیب کی ضرورت پر زور دیا گیا
بنگلہ دیش میں صورتحال
اس کے علاوہ بنگلہ دیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید الفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کی شناخت ہوگئی
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
اجلاس کی صدارت
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔








