خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا
عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقعے پر 3 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے دہلی، کابل سے کراچی،غیر رسمی تجارت کے خفیہ راستے اور قومی مفاد
سرکاری دفاتر کی بندش
اعلامیے کے مطابق جمعرات، جمعہ اور ہفتہ عیدالفطر کے سلسلے میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، حافظ کو نہ ڈھونڈیں، بیلٹ پر صرف عبدالکریم لکھا ہے: مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹرینز کو یاددہانی
ملازمین کو چھٹیوں کی تعداد
حکام کے مطابق اتوار اور پیر کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 5 دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار
پشاور ہائی کورٹ کی تعطیلات
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے بھی عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عدالتیں 19 مارچ سے 21 مارچ تک بند رہیں گی جبکہ اس دوران کسی قسم کی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی。
عدالتی سرگرمیوں کی معطلی
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک پشاور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت اور ذیلی عدالتیں بند رہیں گی اور عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔عدالتی تعطیلات کا یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔








