زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی کامیابی، پکتیکامیں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی، خوارج کمانڈر سمیت 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی حکام
حالیہ اعداد وشمار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 35 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایس ای سی پی، کمشنرز کی تنخواہوں میں سالانہ ڈیڑھ ارب غیر قانونی اضافے کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
اجتماعی ذخائر کی صورتحال
مرکزی بینک نے آگاہ کیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 21 ارب 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تحویل میں 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 35 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔








