کچھ عناصر جھوٹی خبریں پھیلا کر پاک افغان جنگ بندی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، عابد شیر علی
جنگ بندی کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے معتبر عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد جاری ہے اور سرحدی علاقوں میں کسی قسم کی فائرنگ یا جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر فیصل واوڈا کی ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز
جھوٹی معلومات کی تشہیر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے بتایا ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ کنفیوژن پیدا کیا جا سکے اور جنگ بندی کو سبوتاژ کیا جا سکے۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور دونوں جانب سے سیزفائر کی پاسداری کی جا رہی ہے۔
امید اور امن کی کوششیں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال بدستور حساس ہے، جس کے پیش نظر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Credible military sources confirm Pakistan and Afghan Taliban are adhering to the ceasefire, with no exchange of fire along the border. However, false reports are being spread to create confusion and undermine the truce. The situation remains tense, and efforts are being made to…
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) March 19, 2026








