کورین روایتی قوم ہے۔ خاندانی نظام پر یقین رکھتے ہیں، ہم بادشاہ کے پرانے محل پہنچے جہاں آج بھی روایات کے مطابق ادب و احترام کا خیال رکھا جاتا ہے۔

مصنف کی تفصیلات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 472

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: چین نے مچھر کے سائز کا ڈرون تیار کر لیا، اس کی خصوصیات جان کر دنیا حیران

سفری تجربات

ہم شہر کی سیر کو زیر زمین ٹرین سے پہنچے تھے۔ یہ تیز اور جدید ٹرین پل بھر میں ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن پہنچا دیتی۔ مقامی اور انگریزی زبانوں میں آنے والے سٹیشنوں کی اناؤنسمنٹ ہوتی تھی۔ ہمیں اس ٹرین میں سفر کے لئے ٹکٹ بھی کوئیکا کی جانب سے ہی فراہم کئے گئے تھے، ساتھ میں کوئیکا کا وزٹنگ کارڈ بھی تھا کہ گم ہونے کی صورت میں اس کی مدد سے واپس کوئیکا ہیڈ کواٹرز پہنچا جا سکے۔ گائیڈ کے ہاتھ سبز رنگ کی جھنڈی تھی جو وہ لہرا کر ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتی تھی۔ ہماری گائیڈ 50 سالہ ہنس مکھ زندہ دل خاتون تھیں جو انگریزی بھی بول لیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے 12 شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی، قوم سلام پیش کرتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

بادشاہ کا محل اور کورین روایات

ہم بادشاہ کے پرانے محل پہنچے جہاں آج بھی پرانی روایات کے مطابق ہی ادب و احترام کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس پر شکوہ عمارت کے کئی حصے ہیں۔ آج بھی اس کی دیکھ بھال ایسے ہی کی جاتی ہے جیسے بادشاہ یہاں رہائش پذیر ہو۔ بعض کمروں میں آج بھی جوتے اتار کر ہی جانا پڑتا ہے۔ کورین بڑی روایتی قوم ہے۔ یہ خاندانی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ مہذب، ملنسار، خوش باش اور محبت کرنے والے ہیں۔ اپنے گھروں میں جوتے اتار کر داخل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے عوام کے لیے جو کام ہو رہے ہیں وہ دیکھتے بھی ہیں، اور بہت سوں کو دکھتے بھی ہیں: عظمٰی بخاری

ثقافتی خصوصیات

گورا رنگ، چھوٹے قد، مرد و خواتین کے ایک ہی طرز کے سر کے بال اور ایک سی لمبائی۔ کورین زبان ہی بولتے ہیں لیکن نئی نسل اب انگریزی بولنے اور سمجھنے لگی ہے۔ پرانی نسل کے برعکس نئی نسل کے قد لمبے ہیں شاید انٹرمیرجز کا نتیجہ ہو۔ قدیم محل میں جدید عجائب گھر بھی ہے جس میں کئی سو سالوں کی بادشاہت کے دور کی تاریخ اور زمانے کو محفوظ کیا گیا تھا۔ یادگاری اشیاء سلیقہ اور ترتیب سے سجائی گئی تھیں۔ محل دیکھنے والوں کا ہر وقت تانتا بندھا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف نیا موقع ہے، مفتاح اسماعیل

بدھ مت کے اہم مقامات

گوتم بدھ کا قدیم "سٹوپا" بدھ مت تاریخ کی اہم کہانی سناتا ہے۔ کھلے آسمان تلے وسیع سر سبز لان میں تراشا گوتم بدھ کا شاندار مجسمے کے قریب کھڑے ہو کر روایت کے مطابق عقیدت اور احترام سے دعا کی جائے تو بے اولاد جوڑے ضرور اولاد کی نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں۔ ہمیں گائیڈ نے بتایا کہ "سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہاں دعا کی جائے اور اولاد نہ ہو." یہ اپنے اپنے عقیدے کی بات ہے۔ یہاں دیس دیس سے آئے سیاح اور بدھ مت کے پیروکار دنیا سے بے خبر اپنی ہی لگن کی آگ میں نظر آتے ہیں۔ سٹوپا کے مرکزی داخلی دروازے سے پہلے دکانوں پر بدھ روایات سے جڑے سووئنیئر اور گوتم بدھ کے چھوٹے بڑے مجسمے فروخت کئے جاتے ہیں۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی بدھ بخشو یا اس مذہب کا پیرو یہاں سے کوئی نہ کوئی چیز نہ خریدے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی  ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے.

جنرل پارک کا آبائی گھر

سول شہر کی ایک اور پرکشش جگہ "جنرل پارک" کا آبائی گھر ہے۔ تقریباً 7 مرلوں پر مشتمل یہ گھر کورین قوم کے لئے کعبہ کا درجہ رکھتا ہے۔ اس گھر میں جنرل پارک کے زیر استعمال اشیاء (ان کا ٹائپ رائیٹر، قلم، فون، گھنٹی وغیرہ) قرینہ اور عقیدت سے رکھی ہیں۔ جنرل پارک اور ان کی بیگم کی تصاویر بھی آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ پرانی طرز کا یہ گھر آج بھی اپنی اصل حالت میں لوگوں کے لئے عقیدت اور احترام کی جگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا علی لاریجانی کی شہادت پر پیغام آ گیا

اختتامیہ

سول میں ہر جگہ آپ کو سبزہ نظر آئے گا مگر اس گھر کے ارد گرد کا ماحول، پھولوں اور سبز گھاس سے لدا تھا۔ یہاں سے نکلے تو اگلا پڑاؤ سول کا ایک اہم بازار تھا۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...