6 ممالک نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کر دی
آبنائے ہرمز کے حوالے سے مدد کی پیشکش
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) 6 ملکوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، آبنائے ہرمز کاکھلنا آسان کام نہیں ہے، برطانوی وزیراعظم
بین الاقوامی تعاون کی ضرورت
تفصیلات کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان نے آبنائے ہرمز سے متعلق مدد کی پیشکش کی ہے اور توانائی کی منڈیاں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی، ظہران ممدانی کا جیت کے بعد خطاب
مشترکہ بیان کی اہمیت
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، آبنائے ہرمز کو محفوظ گزرگاہ بنانے کی مناسب کوششوں میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے حملوں کی مذمت
بیان میں مزید کہا گیا کہ کمرشل جہازوں پر ایران کے حملے قابل مذمت ہیں، ایران حملے فوری بند کرے۔ ایران آبنائے ہرمز کی بندش کے اقدامات کو بھی فوری روکے، توانائی پیدا کرنے والے بعض ممالک کے ساتھ مل کر پیداوار بڑھانے پر بھی کام کریں گے۔








