پنجاب حکومت نے امدادی کارڈ، دسترخوان اور سہولت بازار کے تمام اہداف حاصل کر لیے: عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کا رمضان نگہبان پیکج

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پیکج کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ حکومت نے امدادی کارڈز کی تقسیم، مریم کے دسترخوان اور سہولت بازاروں کے تینوں بڑے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی اجازت، ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

امدادی کارڈز کی تقسیم

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاکھوں مستحق افراد تک امدادی کارڈز ان کی دہلیز پر پہنچائے گئے، جس سے نہ صرف آسانی پیدا ہوئی بلکہ کسی بھی سفید پوش یا مستحق شہری کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بھی بچایا گیا۔ اربوں روپے کے اس بڑے رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں نے ’’مریم کے دسترخوانوں‘‘ پر افطار کیا، جو حکومت کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں خدمت، سہولت اور شفافیت کی نئی روایات قائم ہو رہی ہیں۔

نئی عوامی خدمت کے معیارات

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دربدر دھکے کھانے پڑتے تھے، لیکن اب حکومت اور اس کے وسائل خود عوام کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں۔ مریم نواز نے صوبائی وزراء اور افسران کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا درس دیا ہے۔ یہ ہی بدلتا ہوا پنجاب ہے، جہاں ترقی اور عوامی خدمت کے نئے معیار متعین کیے جا رہے ہیں، اور یہی اصل تبدیلی اور حقیقی انقلاب ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...