ایران کا اسرائیلی شہر حیفہ کے بجلی گھر اور تیل ریفائنری پر میزائل حملہ، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع
ایران کا حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنا دیا، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: عارف علوی، گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاسداران انقلاب کا بیان
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد حیفہ کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی، یہ ردعمل ساؤتھ پارس پر حملے کے جواب میں دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں: امریکا کا پہلگام واقعہ پر ردعمل
ایرانی وزیر خارجہ کا موقف
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز میں ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔
اسرائیلی وزیر توانائی کا بیان
دوسری جانب اسرائیلی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ حیفہ میں تیل کی ریفائنری پر میزائل حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ اسرائیل کی بزان گروپ تیل ریفائنری کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور بجلی کی فراہمی زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بحال کر دی گئی ہے۔ باقی علاقوں میں بھی جلد بحالی متوقع ہے۔








