امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی حکام کے مطابق، متحدہ عرب امارات کو جدید لانگ رینج ریڈار فراہم کیا جائے گا، دفاعی نظام تقریباً 4.5 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھینک یو اور تھینکس میں کیا فرق ہے؟ کون سا استعمال کرنا چاہیے؟
نئے معاہدے کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری
امریکی وزیر خارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیا جدید ریڈار دور سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو نشانے بنا سکے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا ریڈار تھیڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا اور یہ بیلسٹک میزائل کو سرحد میں پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو نے 6500 ایم اے ایچ بیٹری، 44 واٹ فلیش چارج اور IP65 کے ساتھ Vivo Y11d متعارف کرا دیا
نئے دفاعی نظام کی خصوصیات
حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور امارات کے معاہدے میں 12 جدید سینسر اور کمیونیکیشن سسٹمز بھی شامل ہیں۔ عرب امارات کو دو کنٹرول سینٹرز بھی دیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق نئے جدید سسٹم سے عرب امارات فضائی حدود کو ہر سمت سے محفوظ بنا سکے گا۔
امن و سلامتی میں بہتری
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور امارات کا یہ معاہدہ خطے میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ امریکہ تربیت، تکنیکی مدد اور 5 سال کی سروس بھی فراہم کرے گا۔








