اوول آفس میں صحافی کا ایران حملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے کا سوال، ٹرمپ نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کیا حوالہ دیدیا۔۔؟ جانیے
ٹرمپ کا پرل ہاربر حوالہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران حملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے کے سوال کے جواب میں ’’پرل ہاربر‘‘ یاد دلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہاسٹل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی, ویڈیو وائرل
صحافی کا سوال
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے سے قبل اتحادی ممالک کو اعتماد میں نہ لینے کے سوال پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے جاپان کے پرل ہاربر حملے کا حوالہ دیا۔ ایک صحافی نے اوول آفس میں جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران پوچھا، "جاپان جیسے اتحادی کو پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟"
یہ بھی پڑھیں: 25 اکتوبر تک آئینی ترمیم: نہ ضروری، نہ مجبوری – بلاول بھٹو
ٹرمپ کا جواب
ٹرمپ نے کہا کہ "ہم زیادہ سگنل نہیں دینا چاہتے تھے، ہم نے اچانک اور بھرپور کارروائی کی۔" اس کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "سرپرائز کے بارے میں جاپان سے بہتر کون جانتا ہے؟"
یہ بھی پڑھیں: اعزاز سید کی انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت، اجمل جامی کا سکالر کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کا مشورہ
براہ راست سوال
ٹرمپ نے الٹا صحافی سے سوال کیا، "آپ نے مجھے پرل ہاربر کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟"
پرل ہاربر کا پس منظر
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان پرل ہاربر کی طرف اشارہ تھا، جب 1941 میں جاپان نے امریکی بحری اڈے پر اچانک حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 2,400 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے اور اسی کے بعد امریکہ جنگ عظیم دوم میں شامل ہو گیا تھا۔








