علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ردعمل آ گیا۔
ایران کے سپریم لیڈر کا ردعمل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریئلمی 13+ 5G، کیا حقیقت میں آل راؤنڈر ہے۔۔۔
شہیدوں کی تعریف
تفصیلات کے مطابق نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف ڈاکٹر علی لاریجانی اور سربراہ بسیج فورسز میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
رہنماؤں کی شہادت کا اظہار غم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر پیغامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے دونوں رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ حملے پر مودی سرکار سے سوالات کی شدت میں اضافہ، رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار بھی بول پڑے، ویڈیو دیکھیں
علی لاریجانی کی اہمیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے اپنے پیغامات میں 5 دہائیوں سے ایرانی سیاسی اور حکومتی قیادت کا حصہ بنے رہنے والے علی لاریجانی کو ایک ذہین، وفادار اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیت کے قتل سے ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان سے نفرت ظاہر ہوتی ہے۔ اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے سائے تلے یہ خون بہانا اسے مزید مضبوط کرتا ہے اور ہر خون کی ایک قیمت ہے جس کا حساب ان شہداء کے قاتلوں کو جلد دینا ہوگا۔
غلام رضا سلیمانی کی جدوجہد
رہبر اعلیٰ نے یہ بھی لکھا ہے کہ رضا سلیمانی طویل عرصے تک راہِ خدا میں جدوجہد میں مصروف رہے اور اس راستے میں شہید ہو گئے۔ ان کا قتل اس امر کی یاد دہانی ہے کہ بسیج کی اہمیت کس قدر عظیم ہے اور دشمن کس شدت سے اس کے مقابلے سے خائف ہے۔








