ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل آ گیا
ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکسپو سٹی دبئی میں پاکستان کا جشنِ آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا
میکرون کی خاموشی پر تنقید
تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ انہوں نے ایران پر مسلط اسرائیلی و امریکی جنگ کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ ایران کی جوابی کارروائی پر فرانسیسی صدر کی تشویش افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا شاندار اقدام، اوورسیز پاکستانی مفت میں 120 دن کیلئے موبائل رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں، طریقہ جانئے
ایران میں حالیہ واقعات
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا، "تہران میں ایندھن کا ذخیرہ اڑایا گیا، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ زہریلے مواد سے متاثر ہوئے، مگر فرانس کے صدر میکرون اُس وقت خاموش رہے۔ ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی حملے پر بھی میکرون کو تشویش نہیں تھی۔"
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن نقوی نے واقعات سنادیئے۔
علاقائی تعاون کی ضرورت
دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیہ، اور مصر کے وزرائے خارجہ سے علیٰحدہ علیٰحدہ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے خلاف علاقائی مستعدی پر زور دیا۔
ایران کی خودمختاری کا دفاع
عباس عراقچی نے کشیدگی بڑھانے والی امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف علاقائی ممالک میں باہمی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔








