ملک بھر سے آج مشرقِ وسطیٰ کی 71 پروازیں منسوخ کر دی گئیں
پروازوں کی منسوخی کی وجوہات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ملک بھر سے آج مشرقِ وسطیٰ کی 71 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی سے ناراض ہوں: محمودخان اچکزئی
منسوخ پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین اور فجیرہ کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔ جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر سوموار فیصل آباد سے اڈیالہ جانے والا عمران خان کا انوکھا نوجوان فین ’’عامر رحمانی‘‘ سامنے آ گیا
شہری ہوائی اڈوں سے متاثرہ پروازیں
لاہور سے دوحہ، بحرین، نجف، کویت، دبئی، فجیرہ اور العین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد سے دوحہ، العین، فجیرہ، ابوظبی، بحرین اور کویت کی 23 پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں۔
پشاور اور فیصل آباد کی صورتحال
پشاور سے فجیرہ، دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کی 12 پروازیں آپریشنل ہیں۔








