نوروز امن، امید اور روشنی کا پیغام لے کر آئے گا: صدرِ آصف علی زرداری
صدرِ پاکستان کا نوروز کے موقع پر پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستان کی ثقافتی و مذہبی تنوع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثقافتی و مذہبی تنوع ہماری قومی طاقت ہے، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں نوروز منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، ایک ایونٹ کی میزبانی بھی ملے گی، آئی سی سی نے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
جنگ زدہ علاقوں کا حال
انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بہار خوشیوں کے بجائے درد لے کر آئی ہے اور نوروز کے خطوں میں پھولوں پر ملبہ اور خون کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ افغانستان میں عوام کو نوروز منانے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین ملکی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
افغانی عوام کے لیے نیک خواہشات
صدر زرداری نے نوروز منانے والے افغان عوام کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
امن کی دعا
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوروز اندھیروں کے خاتمے کا پیغام لائے گا، جنگ کے بادل چھٹیں گے اور امن کی روشنی پھیلے گی.








