پاکستان کی سیاسی قیادت عیدالفطر کہاں منائے گی؟
عید الفطر کے مواقع پر سیاسی شخصیات کی سرگرمیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں عید الفطر کل مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی اور عوام کی طرح سیاسی و حکومتی شخصیات اپنے اپنے آبائی علاقوں اور مخصوص مقامات پر نماز عید ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یو این سیکریٹری جنرل اور صحافیوں کی عالمی تنظیم CPJ کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت
صدر زرداری اور وزیراعظم کی نماز عید کے مقامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اس بار بھی روایت برقرار رکھتے ہوئے نواب شاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے، وہ گزشتہ کئی برسوں سے عید اپنے آبائی شہر میں ہی مناتے آ رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادا کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اس مرتبہ جاتی امراء میں نماز عید ادا کریں گے، واضح رہے کہ شریف فیملی ماضی میں اکثر عید سعودی عرب میں مناتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلیو اکانومی کا نیا باب، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شرمپ اور ایکوا کلچر پروجیکٹ کا با ضابطہ آغاز کر دیا
دیگر اہم سیاسی شخصیات کی نماز عید
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید منائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں موجود ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی سہیل آفریدی پشاور میں نماز عید ادا کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقے خیبر روانہ ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید منائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں نماز عید ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا
اپوزیشن جماعتوں کی عید کی تقاریب
اپوزیشن جماعتوں میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے ڈی آئی خان میں آبائی گاؤں عبدالخیل میں عید منائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا عید اپنے آبائی علاقے چمن میں گزاریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عید بونیر میں سیلاب متاثرین کے ساتھ گزاریں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں واقع اپنی رہائش گاہ لال حویلی میں عید منائیں گے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں عید منائیں گے۔
سیکیورٹی انتظامات
ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر سیاسی قیادت کی مختلف مقامات پر موجودگی کے باعث سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ عوامی سطح پر بھی عید کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا۔








