اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
سرگودھا میں سفاک ملزم کا انجام
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک ملزم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں انجام کو پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا
پولیس کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پولیس موبائل فون اور چاقو برآمد کروانے کیلئے لے جا رہی تھی، کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے اسے چھڑوا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلویز میں 550 اسامیوں کے لیے 30 ہزار 247 درخواستیں موصول
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ زیر حراست ملزم پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا، انویسٹی گیشن کے دوران ملزم نے موبائل فون اور چاقو کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے برآمدگی کیلئے اسے لے جایا جا رہا تھا۔
ملزم کے ساتھیوں کی تلاش
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ لاش ہسپتال پہنچا دی گئی۔ گاؤں 25 جنوبی میں 4 روز قبل ملزم نے کلہاڑی سے اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا تھا جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔








