ہم چاہتے ہیں فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو: صدر فیفا
فیفا ورلڈکپ کا طے شدہ شیڈول
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب آفس لاہور کی کھلی کچہری
ٹیموں کی شمولیت کا جذبہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ حصہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم
جنگ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی
فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچے کود گئی
ایران کی درخواست اور فیفا کا فیصلہ
خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
ورلڈ کپ 2026 کی تاریخیں
یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔








