سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات سمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی
عوام میں خوف و ہراس
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خضدار میں بھی زلزلے کے جھٹکے
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5 جبکہ گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔








