سونا 8100 روپے فی تولہ سستا
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں کتنا قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
پاکستان میں سونے کی قیمت
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 8100 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔ سونے کی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے فی تولہ ہوگئی۔ دو روز میں سونا 32 ہزار 400 روپے فی تولہ سستا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی علالت، صدر کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
چاندی کی قیمت
چاندی 50 روپے فی تولہ سستی ہونے پر قیمت 7684 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 81 ڈالر فی اونس سستا ہونے پر قیمت 4686 ڈالر ہو گئی۔








