وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر کو فون، عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کے تبادلے کے لیے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ای او کے الیکٹرک منس علوی مستعفی ہو گئے

عید الفطر کی مبارکباد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر علیوف اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی، آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی عوام کے لیے ان جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ایران اور خلیج کی کشیدگی پر تبادلہ خیال

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی درخواست پر ثالثی کی: قطر

کشیدگی کم کرنے کی ضرورت

دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔

پاکستان آذربائیجان تعلقات

پاکستان آذربائیجان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...