کفایت شعاری پالیسی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی ہیں: شرجیل میمن
کراچی میں کفایت شعاری مہم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا
اجلاس کی صدارت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت شرجیل انعام میمن نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1.35 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا
سرکاری گاڑیوں کی تعداد
اس موقع پر شرجیل میمن نے بتایا کہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں، 47 سے زائد محکموں کی گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں جبکہ 2 ہزار 837 گاڑیوں میں سے 1 ہزار 524 گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملوں کے باوجود ایران کی ایٹم بم بنانیکی صلاحیت ختم نہیں ہوئی: عالمی تجزیہ کار
محکموں کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ گراؤنڈ کی گئی گاڑیوں میں محکمہ صحت، محکمہ خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور محکمہ اینٹی کرپشن کی گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
انٹرپروونشل کوآرڈینیشن کے فیصلے
شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ انٹرپروونشل کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں، فیصلہ ایندھن اخراجات کے پیش نظر کیا گیا اور صوبائی حکومت کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔








