جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمارے پاس پندرہ دن کی تنخواہیں بھی نہیں تھیں اب 4ماہ سے بھی زیادہ کی تنخواہیں دینے کی کیپسٹی ہے؛مزمل اسلم
پشاور میں مالی حالات میں بہتری
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صوبے کے مالی حالات ایسے تھے کہ ہمارے پاس پندرہ دن کی تنخواہیں بھی نہیں تھیں۔ اب میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے پاس چار ماہ سے بھی زیادہ کی تنخواہیں دینے کی کیپسٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا
تنخواہوں کی ادائیگی میں اضافے
اظہر مشوانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ویڈیو میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ عید کی وجہ سے ہم نے ایک ماہ میں دو بار تنخواہیں بھی دی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ بی آر ٹی کے کرائے نہیں بڑھائے، اس پر سات ارب کے قریب سبسڈی دے رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے امداد
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے بتائی کہ سیلاب متاثرین کے لیے 8.1 ارب دیئے گئے ہیں۔ پہلی بار ہم نے متاثرین کا معاوضہ دوگنا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 5 لاکھ ہوتا تھا تو ہم نے 10 لاکھ ادا کیا۔ پہلے دوکانداروں کو معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا، ہم نے دوکانداروں کو بھی معاوضہ ادا کیا۔
جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صوبے کے مالی حالات ایسے تھے کہ ہمارے پاس پندرہ دن کی تنخواہیں بھی نہیں تھیں۔ اب میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے پاس چار ماہ سے بھی زیادہ کی تنخواہیں دینے کی کیپسٹی ہے۔ عید کی وجہ سے ہم نے ایک ماہ میں دو بار تنخواہیں بھی دی ہیں۔
بی آر ٹی کے کرائے نہیں… pic.twitter.com/zLfbAOkefx
— Azhar Mashwani (official) (@AzharMashwaniPk) March 19, 2026







