جیٹ فیول مہنگا، عیدالفطر کے موقع پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کےلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ
ہوائی سفر میں تبدیلیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کے موقع پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل پچ رپورٹ سامنے آگئی
داخلی فضائی سفر میں کمی
ذرائع کے مطابق مہنگے کرایوں کے باعث شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر کے رجحان میں کمی آئی ہے جبکہ پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں تقریباً 40 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 18: مخصوص عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں، الیکشن کمیشن
بیرون ملک واپسی کا بڑھتا ہوا رجحان
دوسری جانب بیرون ملک سے پاکستان واپسی کا رجحان بڑھ گیا ہے، خاص طور پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی عید کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔
ایئرلائنز کی منصوبہ بندی
ملکی ایئرلائنز نے مشرق وسطی کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی عید پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائنز نے بھی عید کے دنوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے ایک درجن سے زائد اضافی پروازیں شامل کر دی ہیں، جس سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔








