ریکارڈ یافتہ ملزم ارشد زمان عرف لنگڑا نے بیرون ملک بیٹھ کر راولپنڈی کی خاتون کے ساتھ 40 لاکھ روپے کا فراڈ کر ڈالا

ملزم کی نئی واردات

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ریکارڈ یافتہ ملزم ارشد زمان عرف لنگڑا نے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیز کے ذریعے مزید ایک اور واردات کرڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے

پولیس کی کاروائی

پولیس نے متاثرہ خاتون اور اس کے بھانجے کو مکان کی خریداری کا جھانسہ دیکر یرغمال بنانے اور 40 لاکھ روپے چھیننے پر مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی متعارف کروا دی گئی

تفصیلات میں دخالت

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے راجہ ٹاؤن کی رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پراپرٹی ڈیلر کے ذریعے مکان فروخت کیا، حج کے لیے بھی رقم جمع کر رکھی تھی اور بیٹی کے شادی کے لیے بنا زیور فروخت کیا تھا۔

اس کا علم ندیم نامی پراپرٹی ڈیلر کو ہوا، جس پر ندیم نے شاہد نامی شخص کو اپنا پارٹنر اور انور اسلم کو ایک مکان کا مختار عام ظاہر کرکے رقم مکان خریدنے میں لگا کر برابر منافع دینے کا لالچ دیا۔ اس کے بعد مجھے اور بھانجے کو محلہ حاجیاں لے گئے جہاں جمشید، انور اسلم سمیت 13 مرد و خواتین، چار نامعلوم افراد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ندا یاسر نے تفصیلات بتادیں

واقعات کی وضاحت

وہاں پر حاجی ارشد زمان عرف لنگڑا جو بیرون ملک تھا، کو ویڈیو کال پر لیا گیا۔ اس نے کہا کہ مکان میرا ہے اور انور اسلم میرا مختار عام ہے، آپ مکان کا سودا کرلیں۔ مگر وہاں موجود افراد کی حرکات دیکھ کر مجھے شک گزرا تو میں نے بھانجے سے کہا کہ طبعیت خراب ہے، بعد میں آکر سودا کرلیں گے۔

اس پر ندیم اور شاہد زبردستی روکنے لگے اور حاجی ارشد زمان کو بتانے لگے کہ یہ لوگ نکل رہے ہیں، تو حاجی ارشد زمان نے انھیں کہا کہ ان سے پیسے لے لو اور مرمت کرو۔ جس پر ندیم اور شاہد وغیرہ نے ہمیں یرغمال بنا لیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اسٹامپ پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے اور دستخط کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر، مسجد پر حملے کے شبے میں ایک اور گرفتاری

پولیس کی مزید کاروائیاں

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ملزم کا پس منظر

راولپنڈی پولیس کے آفیسر نے بتایاکہ ارشد زمان عرف لنگڑا فراڈ و دھوکہ دہی معاملات میں راولپنڈی پولیس کا ریکارڈ یافتہ ہے اور یہ کچھ دنوں سے بیرون ملک مقیم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...