صدر مملکت کی جانب سے 100 دن کی سزا معافی، پنجاب میں 310 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے

صدر مملکت کی جانب سے سزا معافی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت کی جانب سے 100 دن کی سزا معافی پر پنجاب میں 7,734 اسیران مستفید ہوں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عید پر رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جس کے مطابق صوبے میں 310 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ویٹی کن میں پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

قیدیوں کی سزا معافی کی تفصیلات

ترجمان کے مطابق ایک سال کے دوران 18 ہزار 263 قیدیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سزا میں معافی دی گئی۔ قیدیوں کو تعلیم حاصل کرنے، اچھے کردار کے علاوہ صدر مملکت، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پریزن کی جانب سے بھی سزا میں معافی دی جاتی ہے۔ پریزن رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ دہشت گردی، فرقہ واریت، جاسوسی، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمی پر سزا یافتہ قیدی مستفید نہیں ہوں گے۔ قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں یافتہ قیدی مستفید نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبر آگئی

مخیر حضرات کی امداد

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش، دمان کی ادائیگی سے 759 اسیران رہا ہوئے۔ ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔ مخیر حضرات اور اداروں نے زکوٰۃ کی مد میں قیدیوں کی دیت، ارش، دمان اور جرمانے کی رقوم ادا کیں۔ قیدیوں کے جرمانے ادا کر کے عید سے قبل انہیں رہائی دلوائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

پنجاب کی جیلوں میں قید اسیران

اس کے علاوہ پنجاب کی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے 176 اسیران موجود ہیں جن کے جرمانے، دیت، ارش، دمان کی ادائیگی پینڈنگ ہے۔ سزا مکمل کرنے والے 176 اسیران کو رہا کروانے کیلئے مجموعی طور پر 396 ملین روپے درکار ہوں گے۔

عطیات کی فراہمی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ مخیر حضرات قیدیوں کی رہائی کیلئے پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...