لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مکمل ہوگیا، فرزندان اسلام کل عیدالفطر منائیں گے
اعتکاف کا اختتام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مکمل ہوگیا، فرزندان اسلام کل عیدالفطر منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ہلکی سے درمیانی بارش کی نوید سنا دی
بادشاہی مسجد میں عید الفطر کی تیاری
شہر لاہور کی مرکزی جامع بادشاہی مسجد میں 400 سے زائد معتکف افراد گھروں کو روانہ ہوں گے اور صبح نماز عید الفطر ادا کریں گے۔ ہر آنکھ رمضان کے ختم ہونے پر اشک بار رہی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد نے خصوصی دعا کروائی۔
رمضان کی برکتیں
رمضان اپنی برکتیں اور رحمتیں سمیٹتا ہوا مکمل ہو گیا، صبح نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔ لاہور میں اعتکاف کے بڑے اجتماعات میں داتا دربار کے بعد بادشاہی مسجد کے اندر 400 سے زائد افراد کے ساتھ اجتماعی اعتکاف کیا گیا، جس کی میزبانی محکمہ اوقاف پنجاب اور مسجد کمیٹی نے کی۔








