امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بزدل قرار دے دیا۔
ٹرمپ کا نیٹو پر شدید تنقید
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے جبکہ ایران جنگ میں فوجی طور پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
ایران جنگ کے بعد کی صورتحال
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے بعد ان کیلئے خطرہ بہت کم رہ گیا ہے۔ نیٹو کے ارکان تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے، جو کہ ایک سادہ فوجی اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہی ہے۔ ان کیلئے یہ کام بہت آسان ہے اور خطرہ بھی نہایت کم ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرمپ کا بیان
Without the U.S.A., NATO IS A PAPER TIGER! They didn’t want to join the fight to stop a Nuclear Powered Iran. Now that fight is Militarily WON, with very little danger for them, they complain about the high oil prices they are forced to pay, but don’t want to help open the Strait…
— Commentary: Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) March 20, 2026








