چیک ریپبلک میں اسرائیل کے لیے ڈرون بنانے والی فیکٹری کو آگ لگا دی گئی
چیک ریپبلک میں اسرائیل کےلیے ڈرون بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی
واقعے کی تفصیلات
پراگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیک ریپبلک میں اسرائیل کےلیے ڈرون بنانے والی فیکٹری کو آگ لگادی گئی۔
حملہ آوروں کی شناخت
’’جنگ‘‘ کے مطابق چیک ریپبلک کے شہر پردو بیس میں قائم فیکٹری میں آگ لگائی گئی ہے۔ فیکٹری کو فلسطینی حمایت یافتہ سرگرم کارکنوں نے آگ لگائی اور ویڈیو بھی جاری کی۔
فیکٹری کا پس منظر
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کی فیکٹری نے اسرائیل کےلیے ڈرون بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔
تحقیقات کا آغاز
چیک پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے، آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔








