ایران جدید لڑاکا طیارے ’’لائٹنگ ٹو‘‘ کو نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا۔۔؟ تحقیقات شروع
ایران کا جدید لڑاکا طیارہ نشانہ بنا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جدید لڑاکا طیارے ’’لائٹنگ ٹو‘‘ کو نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا؟ اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی: وزیر خزانہ پنجاب
امریکی تحقیقاتی عمل
تفصیلات کے مطابق، امریکہ نے جدید ترین ایف 35 طیارے کو نقصان پہنچنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جدید لڑاکا طیارے ’’لائٹنگ ٹو‘‘ کو ایران نشانہ بنانے میں کیسے کامیاب ہوا، اس حوالے سے امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے کتنا کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا۔۔؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
لائٹننگ ٹو کی خصوصیات
’’جنگ‘‘ کے مطابق، امریکی طیارے کا پرانا ورژن ’’لائٹننگ‘‘ تھا مگر ’’لائٹننگ ٹو‘‘ کو سب پر برتری حاصل تھی۔ امریکی ایف 35 لائٹننگ ٹو جدید دور کا انتہائی تیز رفتار اسٹیلتھ طیارہ ہے۔ F-35 ففتھ جنریشن کا اسٹیلتھ طیارہ ہے، جس کی قیمت تقریباً 100 ملین ڈالرز سے زائد ہے۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں اس جنگ میں F-35 طیارے استعمال کر رہے ہیں۔
ایمرجنسی لینڈنگ کی وضاحت
واضح رہے کہ گزشتہ روز مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے بعد F-35 لڑاکا طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔
’’سی این این‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق طیارہ ایران کے اوپر ایک آپریشن کے دوران پرواز کر رہا تھا جب اسے لینڈنگ کے لیے مجبور ہونا پڑا۔








