زمینی فوج داخل کیے بغیر ایرانی حکومت کا تختہ نہیں الٹا جا سکتا، نیتن یاہو
اسرائیل کے وزیراعظم کا بیان
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ زمینی فوج داخل کیے بغیر ایران کی حکومت کا تختہ نہیں الٹا جا سکتا۔ زمینی اقدام کے لئے کئی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عیدالاضحی پر فول پروف سیکیورٹی انتطامات کا حکم
ساؤتھ پارس پر حملہ
جیو نیوز کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ساؤتھ پارس پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا، تاہم ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔ ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ہم آہنگی
ایران جنگ پر ٹرمپ اور میرے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ ٹرمپ لیڈر ہیں اور میں ان کا اتحادی ہوں۔








