وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہم منصب طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم کی عیدالفطر کی مبارکباد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیشی ہم منصب طارق رحمان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری
ٹیلیفونک رابطہ
دونوں وزرائے اعظم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، طارق رحمان نے شہباز شریف کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سیکنڈ میں تل ابیب: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسرائیل تک پہنچنے والے ہائپرسونک میزائل کیسے تیار کیے؟
دو طرفہ تعاون کی تقویت
دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے اقدام پر زور دیا۔








