ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔
عید الفطر کی خوشیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق
نماز عید کے اجتماعات
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ہیں جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی حتمی تیاریاں جاری، لاہور میں 40 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیدیا گیا
ایک دوسرے کو مبارکباد
نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گل مل کر عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ کی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
مرکزی مقامات کی تفصیلات
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جبکہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اور کراچی کی مختلف مساجد میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
مشہور شخصیات کی شرکت
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نماز عید پڑھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں عید الفطر کی نماز پڑھائی۔








