وزیراعظم نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی
وزیر اعظم کی عید الفطر کی نماز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز، ٹرین، کار اور بس کی سب سے محفوظ سیٹس کونسی؟ سفر سے پہلے ضرور جان لیں۔
خاص دعائیں
نماز کے دوران ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور خطے میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شہریوں کے ساتھ خوشیوں کا تبادلہ
نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عام شہریوں اور پارٹی کارکنوں میں گھل مل گئے، فرداً فرداً ان سے عید ملے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔








