صدر مملکت کی نواب شاہ میں منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات
صدر آصف علی زرداری کا عید الفطر پر پیغام
نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن کے استحکام کے بعد سونا پھر مہنگا، چاندی سستی
منتخب نمائندوں کے ساتھ عید کی مبارک باد
صدر مملکت نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات کی اور ان کیساتھ عید کی مبارک باد کا تبادلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ توانائی پنجاب نے توانائی کی بچت کے لیے سفارشات حکومت کو پیش کردیں، ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کی تجاویز
ملاقات میں شریک افراد
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، میئر نواب شاہ قاضی رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر ارائیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اور شہر کے معززین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا
ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کی ہدایت
عید الفطر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
عید کے اصول اور عوام کی خدمت
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور عوام سے روابط کو بڑھائیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دیں。








