لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اموات 1,021، زخمیوں کی تعداد 2,641 ہوگئی
لبنان میں اسرائیلی حملے: تازہ ترین معلومات
بیروت (ویب ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اموات 1,021، زخمیوں کی تعداد 2,641 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور اس کے احتجاج میں اب کوئی دم خم نہیں رہا، وہ وکلا کی آڑ میں باہر نکلنا چاہتے ہیں، سینئر صحافی سلمان غنی
اموات اور زخمیوں کی تعداد
سماء نیوز کے مطابق عرب میڈیا نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,021 ہو گئی ہے اور 2,641 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کرنے کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
حزب اللہ کی مزاحمت کا اثر
واضح رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے مزاحمت کے بعد اسرائیل نے لبنان میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جس میں شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
لبنانی حکومت کی معلومات
لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جن میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔








