پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے اضافہ روکا گیا، ہم سب کو بچت کے حوالے سے لائحہ عمل بنانا ہوگا: عطاء تارڑ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے اضافہ روکا گیا۔ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں۔ ہمیں مل کر بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات
مشترکہ پریس کانفرنس
وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیر توانائی علی پرویز ملک نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ ہمیں ہر حال میں تیل کی بچت کو ممکن بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا آنے والے چند دنوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیل بھی الرٹ، امریکی میڈیا
توانائی کی بچت کا اہم معاملہ
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں اس وقت کشیدگی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی پوری ٹیم کو اکٹھا کر کے کفایت شعاری کی اور عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا۔ وزیراعظم کی ٹیم کی مراعات میں کٹوتیاں کی گئیں، کفایت شعاری کے باعث اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے آگے بند باندھا گیا۔
عوامی ذمہ داری
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت اور عوام دونوں کو توانائی کی بچت میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام کو بھی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے مضبوط نظام قائم کریں گے۔ حکومت کمزور طبقے کا مضبوط سہارا بننا چاہتی ہے، اور ہم سب کو مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہے۔








