جنگ اور معاشی بحران۔۔۔ مشرقِ وسطیٰ میں عید کی خوشیاں ماند

مشکل حالات میں عیدالفطر

تہران /بیروت /غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں جاری جنگ، نقل مکانی اور شدید معاشی بحران نے عیدالفطر کی روایتی خوشیاں ماند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

سادگی اور بے یقینی کی عید

تفصیلات کے مطابق لبنان، غزہ اور ایران میں لاکھوں افراد اس سال عید سادگی، خوف اور غیر یقینی کی صورتحال میں منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لبنان میں مہاجرین کی حالت

عرب میڈیا ’’الجزیرہ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شامی مہاجر بے گھر ہو چکے ہیں اور ساحلی علاقے میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ لبنان میں جاری حملوں کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عید منانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اِن کی پہلی ترجیح صرف محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنا ہے، شہر کے مہنگے ساحلی علاقے اب بے گھر افراد کے خیموں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ایران میں معاشی بحران

ادھر ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور پہلے سے جاری معاشی بحران نے عوام کی قوتِ خرید تقریباً ختم کر دی ہے۔ تہران کے تاریخی بازار کو نقصان پہنچنے کے باعث خریداری خطرناک بن گئی ہے، بعض ایرانی شہری مذہبی تقریبات سے بھی دور رہ رہے ہیں جبکہ فارسی نیا سال نوروز پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...